پاکستانی آم کی امریکا میں فروخت کے لیے ای کامرس سہولت متعارف

پاکستانی آم کی امریکا میں فروخت کے لیے ای کامرس سہولت متعارف

کراچی( آن لائن ) امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور آم کے شوقین دیگر خطوں کے باشندے ای کامرس ویب سائٹ کے ذریعے پاکستانی آم خرید سکیں گے۔پاکستانی ایکسپورٹ کمپنی نے امریکا میں آم کی فروخت کے لیے ای کامرس کی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ دنیا کے کسی بھی ملک میں پاکستانی پروڈکٹ بالخصوص جلد تلف ہونے والے پھل فروخت کرنے کے لیے ای کامرس کے استعمال کی یہ پہلی مثال ہے۔ای کامرس کے ذریعے امریکا جیسی وسیع منڈی میں آم کی فروخت ایک تاریخ ساز رجحان ہے جس کا سہرا تین سال قبل آم کی ایکسپورٹ شروع کرنے والی کمپنی کے سر ہے۔ ای کامرس کے ذریعے پاکستانی آم کی فروخت سے آم کی برآمدات بڑھانے میں نمایاں مدد ملے گی اور امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ امریکی باشندوں کو بھی پاکستان کے کھٹے میٹھے آموں کے ذائقے سے روشناس کرایا جاسکے گا۔ پاکستانی آم کی فروخت کیلیے امریکا میں ای کامرس کی سہولت متعارف کرانے والی کمپنی کے پارٹنر نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی تین سال سے امریکا کو پاکستانی آمیکسپورٹ کررہی ہے۔ پاکستانی آم ریٹیل اسٹورز پر فروخت کیے جارہے ہیں۔

نیویارک کے علاوہ امریکا کے تمام شہروں میں پاکستانی آمفروخت کیا جارہا ہے۔ امریکا کا مشہور ریٹیل اسٹور ایچ ای بی پاکستانی آم فروخت کررہا ہے۔ اس کے علاوہ ہیری ٹیوٹرسمیت دیگر اسٹورز سے بھی بات چل رہی ہے۔ امریکا میں پاکستانی آم کی بہت مانگ ہے، پاکستانی آم اپنے رنگ، خوشبو اور ذائقے کی وجہ سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کی کوشش ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ امریکی باشندوں کو بھی ان کی پسند کے مطابق اعلیٰ معیار کا پاکستانی آم فراہم کیا جائے امریکا کو فی الوقت انور رٹول، دسہری، لنگڑا اور چونسا ایکسپورٹ کیا جارہا ہے تاہم پاکستانی ورائٹی لال بادشاہ بھی امریکی منڈی کے لیے بے حد موزوں ہے۔۔#/s#

*****

31-05-16/--152

#h#

عالمی سطح پر روئی کی قیمتں بلند ہوگئیں‘ مقامی سطح پر قیمتیں برقرار

پنجاب میں کپاس کی پیداوار میں 45 ‘ سندھ میں صرف 5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے

کراچی(آن لائن) امریکی کپاس کی برآمدی سرگرمیاں بڑھنے اورکپاس کی پیداوار کے حامل سرفہرست ملک بھارت میں رواں سال پیداوار میں غیر معمولی کمی اورا آئندہ سال کپاس کی کاشت میں 15 سے 20 فیصد کمی سے متعلق جاری ہونے والی رپورٹس گزشتہ ہفتے بین الاقوامی کاٹن مارکیٹس کی سرگرمیوں پراثرانداز رہیں اورروئی کی قیمت میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ پاکستانی کاٹن مارکیٹس میں آئندہ ماہ نئے وفاقی بجٹ اعلان کے باعث کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں اورملے جلے رحجان کا تاثر قائم رہا۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے کہا ہے کہ بھارت میں رواں سال کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار پہلے تخمینوں 3کروڑ 82 لاکھ بیلز کے مقابلے میں 3کروڑ 40 لاکھ بیلز ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق یہ پیداوار 3 کروڑ 20 لاکھ تک بھی گر سکتی ہے جس کی بڑی وجہ رواں سال بھارت کے کپاس پیدا کرنے والے بڑے علاقوں میں کپاس کی فصل پر وائرس اور سفید مکھی کا شدید حملہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارت میں رواں سال کپاس کے کاشتکاروں کو غیر معمولی نقصان پہنچنے کے باعث بھارت میں رواں سال کپاس کی کاشت میں 15 سے 20 فیصد کمی کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں اور ایسا ہونے کی صورت میں بھارت کا دنیا میں کپاس پیدا کرنے والے سب سے بڑے ملک کا اسٹیٹس بھی کھو سکتا ہے اور چین ایک بار پھر دنیا میں کپاس پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ڈکلیئر کیا جا سکتا ہے۔۔#/s#

اپریل کے دوران چین کی تانبے کی پیداوار میں 14.9 فیصد اضافہ

بیجنگ ۔ 31 مئی (اے پی پی) چین نے کہا ہے اپریل کے دوران اس کی تانبے کی پیداوار میں 14.9 فیصد اضافہ ہوا۔ قومی ادارہ برائے اعدادوشمار کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جنوری سے اپریل کے دوران تانبے کی پیداوار 2.715 ملین ٹن رہی جو کہ 2015 ء کے پہلے چار ماہ کی نسبت 11 فیصد زیادہ ہے جبکہ صرف اپریل کی پیداوار پچھلے سال کے اسی عرصے کی نسبت 14.9 فیصد زیادہ رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ چین ملکی پیداوار میں اضافے کیلئے کوشاں ہے کیونکہ ہرسال بڑی مقدار میں خام مال درآمد کرنا پڑتا ہے۔رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران بھی تانبے کی درآمد پچھلے سال کے اسی عرصے کی نسبت 30 فیصد زیادہ رہی۔

ہیکنگ کے ذریعے 81 ملین ڈالر کی رقم کی چوری میں بنگلہ دیش بینک کے بعض عہدیدار ملوث ہو سکتے ہیں‘بنگلہ دیشی حکام

ڈھاکہ ۔ 31 مئی (اے پی پی) بنگلہ دیش کے حکام نے کہا ہے کہ ہیکنگ کے ذریعے 81 ملین ڈالر کی رقم کی چوری میں بنگلہ دیش بینک کے بعض عہدیدار ملوث ہو سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ عرصہ قبل نامعلوم ہیکروں نے امریکی بینکوں میں بنگلہ دیشی حکومت کے اکاؤنٹس سے 81ملین ڈالرز کی رقم منتقل کی تھی۔ یہ رقم ریزرو بینک آف امریکا کے اکاؤنٹ سے منتقل کی گئی تھی۔ہیکروں نے بنگلہ دیشی سینٹرل بینک کے کمپیوٹر نظام تک رسائی حاصل کرلی اور اس کے ذریعے یہ رقم فلپائن اور جنوب مشرقی ایشیاء کے دیگر ممالک کو منتقل کی ‘ بنگلہ دیشی حکام نے بتایا کہ اس واقعہ میں بینک کے بعض عہدیدار ملوث ہو سکتے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں سے تفتیشی عمل کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔

tar/hab 1145

******** آئٹم نمبر 28 ********

پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ

کوالالمپور۔ 31 مئی (اے پی پی) ملائیشیا میں پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز برسا ملائیشیا ڈیرویٹو ایکسچینج کے تحت پام آئل کے مستقبل کے سودے 1.6 فیصد کے اضافے کے بعد 6 سو 32 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔ کاروباری سرگرمیوں کے درمیان مجموعی طور پر 41,304 لاٹس کا کاروبار ہوا۔ ماہرین کے مطابق ملائیشین کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے پام آئل کی قیمتیں بڑھیں ہیں۔

tar/hab 1148

******** آئٹم نمبر 29 ********

سونے کی قیمتیں 12 سو ڈالر فی اونس کی سطح سے نیچے آگئیں

لندن ۔ 31 مئی (اے پی پی) بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمتیں 12 سو ڈالر فی اونس کی سطح سے نیچے آگئیں۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 1.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے سودے 1199.60 ڈالر فی اونس میں طے پائے جو 17 فروری کے بعد سونے کی کم ترین سطح ہے۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا اور ایک مرحلہ پر قیمتیں 1204.18ڈالر فی اونس تک پہنچ گئیں۔

tar/hab 1151

******** آئٹم نمبر 30 ********

بھارت کی آٹو کمپنی ٹاٹا موٹرز کے منافع میں اضافہ

ممبئی ۔ 31 مئی (اے پی پی) بھارت کی آٹو کمپنی ٹاٹا موٹرز کے منافع میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمپنی کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سہ ماہی کے دوران ٹاٹا موٹرز کو مجموعی طور پر 51.8ارب روپے کا منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے میں 17.2ارب روپے زائد ہے۔ کمپنی کے ذرائع کے مطابق جیگوار لینڈروور کی فروخت میں اضافے کی وجہ سے مجموعی اضافے پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

tar/hab 1153

ً

انڈونیشیا میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان

جکارتہ ۔ 31 مئی (اے پی پی) انڈونیشیا میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ انڈونیشیا کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار میں کہا گیا ہے کہ مئی کے اختتام تک عام آدمی کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 3.29 فیصد اضافے کا امکان ہے‘ اگر یہ ہدف حاصل ہوتا ہے تو 2009ء کے بعد مہنگائی کی شرح میں اضافے کی سست رفتار شرح ہوگی۔حکام نے بتایا کہ مئی کے بعد مہنگائی کی شرح میں 0.18 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔انڈونیشیا میں شرح سود کے بارے میں فیصلہ جون کے مہینے میں متوقع ہے ۔

tar/hab 1156

معاہدے کے باوجود چین کو گندم کی برآمد بہتر رہنے کا امکان ہے، روس

ماسکو ۔ 31 مئی (اے پی پی) روس نے کہا ہے سپلائی معاہدے کے باوجود چین کو گندم کی برآمد بہتر رہنے کا امکان ہے۔سوویت اکنامک ایگریکلچر کنسلٹنسی کے سربراہ آندرے سیزوف نے ایک بیان میں کہا کہ روس اور چین کے درمیان کئی سال کے مذاکرات کے بعد دسمبر میں گندم کی فراہمی کا معاہدہ ہوا تاہم اس کے باوجود 2016-17 ء اور آئندہ سالوں میں گندم کی سپلائی معمولی سے کچھ بہتر رہنے کا امکان ہے۔انھوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت چین کو روس کے چند مخصوص علاقوں کی گندم فراہم کی جائے گی جن میں التائی، کراسنویارسک،نووو سی برسک اور اومسک کے سائبیرین علاقے شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 2016-17ء تک چین کو گندم کی سپلائی 3 لاکھ ٹن سے کم رہنے کی توقع ہے جبکہ اگلے سالوں میں بھی اس کی مقدار بمشکل 5 سے 6 لاکھ ٹن تک سالانہ رہنے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ روس ملکی مارکیٹ سے گندم خرید کر اسے بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کرتا ہے۔ رواں سال اس کی گندم کی مجموعی برآمد 25 ملین ٹن سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

irf/tar/mrn 1228

******** آئٹم نمبر43 ********

جرمنی کی حکومت کا ڈیری مالکان کیلئے امداد اور ٹیکس رعایت کا اعلان

برلن ۔ 31 مئی (اے پی پی) جرمنی کی حکومت نے دودھ کی گرتی قیمتوں کے باعث ڈیری کی صنعت کو سہارا دینے کیلئے ڈیری کے شعبہ سے وابستہ افراد اوراداروں کو کم از کم 100 ملین یورو امداد دینے کا اعلان کیاہے ۔وزیر زراعت کرسٹیان شیمٹ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملک میں دودھ کی گرتی قیمتوں کے باعث دودھ کے پیدا کنندگان کو براہ راست امداد اور ٹیکسوں میں رعایت دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ہزاروں ڈیری مالکان کو دودھ کی گرتی قیمتوں کے باعث مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روس جو مکھن کا سب سے بڑا خریدار تھا وہ بھی یوکرین تنازعے کے باعث خریداری سے گریز کررہا ہے جس کے باعث فروخت میں کمی سے ڈیری مالکان نے دودھ کے نرخ کم کرکے 0.46 یورو فی لٹر کردی ہے۔یاد رہے کہ جرمنی یورپی یونین میں ڈیری مصنوعات کا سب سے بڑا پیدا واعی ملک ہے جہاں 70000 سے زیادہ کاشتکار 33 ملین ٹن سے زیادہ ڈیری مصنوعات پیدا کرتے ہیں۔

irf/tar/mrn 1228

******** آئٹم نمبر44 ********

irf/tar/mrn 1228

وولکس ویگن کے خالص منافع میں 20 فیصد کمی

فرینکفرٹ ۔ 31 مئی (اے پی پی) جرمنی کی کارساز کمپنی وولکس ویگن نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کا خالص منافع 20 فیصد کم ہوا۔کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران اس کی گاڑیوں کی فروخت 3.4 فیصد کمی کے ساتھ 50.96 ارب یورو رہی جبکہ خالص منافع پچھلے سال کے اسی عرصے کی نسبت 20.1 فیصد کم ہوکر 2.31 ارب یورو (2.6 ارب ڈالر ) رہا۔

irf/tar//mrn 1323

******** آئٹم نمبر78 ********

یورپ کی اہم حصص بازاروں میں تیزی

لندن ۔ 31 مئی (اے پی پی) یورپ کی اہم حصص بازاروں میں منگل کو حصص کی قیمتوں میں تیزی رہی۔ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران لندن کا ایف ٹی ایس ای۔100 انڈیکس 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 6285.06 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔دیگر اہم مارکیٹوں میں فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس۔30 0.2 فیصد بڑھ کر 10356.14 پوائنٹس جبکہ پیرس کا سی اے سی۔ 40 انڈیکس 0.1 فیصد اضافے کے بعد 4498.43 پوائنٹس پر آگیا۔

irf/tar//mrn 1323

پھلوں کی برآمدات سے زرمبادلہ کاحصول ممکن بنایاجاسکتاہے، ماہرین

فیصل آباد۔31 مئی(اے پی پی ) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کولڈ سٹوریج کی سہولیات میں اضافہ اور پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر امرود ، کھجور ، تربوز ، انار ، سٹرابری کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے دنیا کے سب سے بہترین موسموں اور مثالی زرعی زمین سے نوازا ہے جبکہ قدرتی ماحول اورزرخیز زمینوں کے سبب ملک میں امرود ، کھجور ، تربوز ، انار ، سٹرابری کی شاندار پیداوار کے حصول کے روشن امکانات موجود ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ معمولی سی محنت ، جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ اور کاشتکاری کو فروغ دے کر ان پھلوں کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کاحصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کولڈ سٹوریج کی سہولتوں میں اضافہ اور پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجی عام کرکے کاشتکاروں و باغبانوں کے مالی وسائل کئی گنا بڑھائے جا سکتے ہیں ۔

fd/hma/hab 1447

******** آئٹم نمبر 133 ********

گلاب کے پودوں کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے 4 سے 5روز کے وقفہ سے پانی د یں،ما ہرین

فیصل آباد۔31 مئی(اے پی پی ) گلاب کے پودوں کو شدید گرمی اور مختلف کیڑوں کے حملے سے بچانے کیلئے 4 سے 5روز کے وقفہ کے بعد پانی کی پھوار کا سپرے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ گلاب کے پودوں پر ماہ جون و جولائی کے دوران جوؤں کا حملہ روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدر آمد کی بھی ضرورت ہے ۔ماہرین زراعت نے بتا یا کہ ماہ جون و جولائی کے دوران موسم گرما کا درجہ حرارت بڑھنے سے گلاب کے پودوں پر جوؤں کے حملے کا خدشہ رہتا ہے جس سے پھولوں کی نشو ونما رک جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جوؤں کے حملے سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ گلاب کے پودوں اور پھولوں پر 4سے 5روز کے وقفہ کے بعد پانی کی پھوار کا سپرے کیا جائے ۔

مزید : کامرس