ٹیم کیلئے غیرملکی کوچ رکھنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ٗ جاوید میانداد

ٹیم کیلئے غیرملکی کوچ رکھنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ٗ جاوید میانداد

کراچی (این این آئی)سابق کوچ ٗ کپتان قومی کرکٹ ٹیم جاوید میانداد نے کہاہے کہ ٹیم کے لیے غیرملکی کوچ رکھنے سے کچھ نہیں ہوگا ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کو مضبوط کریں تب ہی بہتر ٹیم تشکیل پائیگی پی سی بی پر ان لوگوں کا قبضہ ہے جن کا کرکٹ سے کوئی لینا دینا نہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ٹیم کے لیے غیرملکی کوچ رکھنے سے کچھ نہیں ہوگا ۔ایک سوال پر جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کیلئے دورۂ انگلینڈ ہمیشہ بہت مشکل ثابت ہوتا ہے اس بار بھی سخت چیلنج ثابت ہوگا، انھوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کو سینئر ٹیم کے بجائے جونیئر لیول پر غیرملکی کوچز کا تقرر کرنا چاہیے، اسی سے کچھ فائدہ ہوگا، واضح رہے کہ حال ہی میں وقار کی جگہ آرتھر کو سینئر ٹیم کا کوچ بنایا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...