نئے ٹیکسوں کے شکوک وشبہات کے باعث مندے کے بادل چھائے رہے
کراچی(اکنامک رپورٹر) نئے مالی سال کے بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ پر نئے ٹیکسز عائد ہونے سے متعلق شکوک وشبہات نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا بھٹہ بٹھا دیا ،ایکویٹی مارکیٹ میں منگل کے روز بھی مندی کے بادل چھائے رہے اورکے ایس ای100انڈیکس 36200پوائنٹس سے کم ہو کر36000پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا ۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے مزید33 ارب سے زائدروپے ڈوب گئے اس طرح صرف 2دنوں میں انڈیکس 632 پوائنٹس گھٹ گیا جبکہ اسی عرصے میں سرمائے کے مجموعی حجم میں1کھرب8ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق بجٹ سے متعلق شکوک و شبہات نے سرمایہ کاروں کو مارکیٹ سے دور رکھا ہوا ہے آنیوالے بجٹ میں کیپٹل گین ٹیکس بڑھنے کی خبریں ،ڈیویڈنڈ نہ دینے والے کمپنیز پر مزید ٹیکس لاگو ہونے کے خدشات اور جی ایس ٹی میں اضافے کی امید مارکیٹ کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر رہی ہے ، پورے دن مارکیٹ رینج باؤنڈ اور کم مالیاتی حجم کے ساتھ ٹریڈ کرتی دیکھی گئی ۔کاروبار کے دوران مندی کی شدت میں اضافے سے انڈیکس 35947پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا ۔منگل کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں173.13پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 36234 .69پوائنٹس سے گھٹ کر36061.56پوائنٹس پرآگیا
اسی طرح کے ایس ای30اندیکس131.48پوائنٹس
کی کمی سے 20781.54پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس24605.14پوائنٹس سے کم ہو کر24493.91پوائنٹس پربند ہوا۔منگل کے روز مارکیٹ کے سرمائے میں33ارب41کروڑ9لاکھ90ہزار574روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم73کھرب91ارب1لاکھ89ہزار816روپے سے کم ہوکر73کھرب57ارب58کروڑ91لاکھ99ہزار242روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز22کروڑ7لاکھ86ہزار حصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو10ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ پیر کے روز20کروڑ54لاکھ48ہزارہزار حصص کے سودے ہو ئے تھے اور ٹر یڈنگ ویلیو9ارب روپے تک محدودرہی تھی۔پا کستان اسٹاک ما رکیٹ میں منگل کے روز مجموعی طور پر361کمپنیوں کا کا روبار ہوا جس میں سے146کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،192 میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ1کروڑ89لاکھ،سوئی نادرن گیس کمپنی1کروڑ49لاکھ،پاک انٹرنیشنل بلک1کروڑ25لاکھ،دیوان موٹرز1کروڑ16لاکھ اورٹی آرجی پاک لمیٹڈ1کروڑ3لاکھ حصص کے سو دوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتا رچڑھا ؤ کے اعتبارسے وائتھ پاک لمیٹڈ کے بھاؤمیں63.25روپے اورخیبرٹوبیکو کے بھاؤمیں18روپے کا اضا فہ جبکہ کوپاک ٹوبیکوکے بھاؤ میں29.05روپے اورسیمنس پاک کے بھاؤ میں18.99رو پے کی نما یاں کمی ریکا رڈکی گئی۔#