بیس بال کے ایونٹس منعقدکروانے پر ڈی جی سپورٹس پنجاب کے مشکورہیں،خاورشاہ

بیس بال کے ایونٹس منعقدکروانے پر ڈی جی سپورٹس پنجاب کے مشکورہیں،خاورشاہ

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) صدرپاکستان بیس بال فیڈریشن سید خاور شاہ نے ملک بھر میں سپورٹس کی بحالی اور فروغ میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈریشن بیس بال کے ایونٹس منعقد کرانے میں ہر طرح سے تعاون کرنے پر ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کی انتہائی مشکور ہے، 13ویں نیشنل وومن بیس بال چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس پنجاب ہوں گے، منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید خاور شاہ نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں میں سپورٹس کے جتنے ایونٹس منعقد ہوئے ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، چار برسوں میں سپورٹس کے بین الاقوامی اور قومی ایونٹس منعقد کئے ہیں، جس سے سپورٹس کے کلچر کو فروغ ملا،انہوں نے کہا کہ 13ویں نیشنل وومن بیس بال چیمپیئن شپ یکم جون سے 5جون تک پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہورہی ہے، بیس بال کے فروغ کیلئے جتنے بھی ٹریننگ کیمپس لگائے گے ان میں سپورٹس بورڈ پنجاب کا تعاون قابل تحسین تھا، ڈی جی سپورٹس پنجا ب عثمان انور نے سپورٹس کے فروغ کیلئے ہر موقع پر تعاون کیا،جس سے کھلاڑیوں کا کھیل بہت بہتر ہوا اور ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا، فیڈریشن بیس بال کے ایونٹس منعقد کرانے میں ہر طرح سے تعاون کرنے پر ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کی انتہائی مشکور ہے، 5جون کوڈی جی سپورٹس پنجاب اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی