ویتنام میں شدید گرمی سے کافی کی پیداوار میں 30 فیصد سے زیادہ کمی کا امکان

ویتنام میں شدید گرمی سے کافی کی پیداوار میں 30 فیصد سے زیادہ کمی کا امکان

ہنوئی(آن لائن) ویتنام میں شدید گرم موسم اور کم بارشوں کے باعث کافی کی پیداوار بری طرح متاثر ہوئی جس کے ازالے کیلئے کاشتکاروں نے اسے سٹاک کرنے کی منصوبہ بندی کرلی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق زرعی ماہرین اور کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ مجموعی پیداوار میں 30 فیصد سے زیادہ کمی کا امکان ہے۔حالیہ دنوں میں ویتنام میں ہونے والی بارشوں پر شہریوں نے سکھ کا سانس تو لیا تاہم کسانوں اور ماہر؂ کے مطابق یہ بارشیں بہت لیٹ ہونے کی وجہ سے فصل کیلئے مفید نہیں کیونکہ خراب ہونے والی فصل موجودہ پیداوار ہی نہیں ۔

آئندہ سیزن کیلئے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔دوسری جانب کاشتکاروں نے کم پیداوار کے باعث کافی کو سٹاک کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ اسے آہستہ آہستہ فروخت کرکے زیادہ سے زیادہ منافع کمایا جاسکے۔

مزید : کامرس


loading...