امریکہ خطے میں پاک ،چین مخالف بلاک بناناچاہتا ہے،صاحبزادہ حامد رضا

امریکہ خطے میں پاک ،چین مخالف بلاک بناناچاہتا ہے،صاحبزادہ حامد رضا

لاہور(خبر نگار خصوصی) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ امریکہ خطے میں پاک چین مخالف بلاک کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کیلئے ٹیکس دیتے دیتے تھک گئی ہے اس لئے نیا بجٹ عوامی امنگوں کا آئینہ دار ہونا چاہیے۔صحت اور تعلیم کا بجٹ دگنا کیا جائے۔

انہوں نے کہاہماری خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے کیونکہ امریکہ ، اسرائیل اور بھارت سی پیک منصوبہ روکنے کیلئے گیم پلان بنا رہے ہیں۔ حکمران جان لیں کہ امریکی غلامی میں ذلت ہی ذلت ہے۔چار ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں نے پاکستان میں سازشوں کا جال بچھا دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ سے آئے ہوئے علماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ہمار ا جینا مرنا انقلاب نظام مصطفی کیلئے ہے۔روٹی ، کپڑا اور مکان کا ضامن نظام مصطفی ہے۔امریکہ عالمی امن کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ حکومت پاکستان کی خود مختاری پر کو ئی سودا نہ کرے۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ نئے بجٹ میں تنخواہیں مہنگائی کے تناسب سے بڑھاکر تعلیم اور صحت کا بجٹ دگنا کیا جائے۔روزمرہ کے استعمال کی اشیاء پر ٹیکس ختم کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1