پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے سب کو محنت کرنا ہوگی،رائے ممتاز حسین

پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے سب کو محنت کرنا ہوگی،رائے ممتاز حسین

لاہور(پ ر) تعلیم آج کے دور کی اہم ضرورت ہے‘ اس کے بغیر ترقی نا ممکن ہے۔ ہم سب کوذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر پاکستان کی خوشحالی کے لیے محنت کرنا ہوگی ان خیالات کا اظہارسینئرسیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز سکاؤٹس کے طلباء کے وفد سے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیو شنز کے 35رکن سکاؤٹس کے وفد نے یونیک گروپ کے پبلک ریلیشنز مینجر ثناء اللہ ثانی اور یونیک گروپ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر فریحہ ارشد کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا ۔اسمبلی پہنچنے پر سکاؤٹس کو بریفنگ دی گئی۔انہوں نے پنجاب اسمبلی کاایوان اور لائبریری بھی دیکھی۔طلباء نے پنجاب اسمبلی اور صوبائی محکمہ جات سے متعلق متعدد سوالات بھی کئے جن کے سنیئر سیکرٹری نے تسلی بخش جوابات دیے ۔اس موقع پر رائے ممتاز حسین بابر نے کہا کہ پاکستان کو ایک مضبوط جمہوری ریاست بنانے کے لیے ، بچوں کو تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمارا اخلاقی اور قومی فرض ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1