وزیر اعظم کی کامیاب سرجری پر شریف فیملی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،نرگس متین

وزیر اعظم کی کامیاب سرجری پر شریف فیملی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،نرگس متین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کی رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی کامیاب سرجری آپریشن پر شریف فیملی کو مبارک بات پیش کرتے ہیں ۔دنیا بھر کے لوگوں کی طرف سے صحتیابی کیلئے دعا کرنے پر شکر گزار ہیں۔میاں نواز شریف جلد صحتیاب ہو کر وطن واپس لوٹیں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ملکی معاشی اور انتظامی امور کامیابی سے چلنا قابل تحسین ہے۔مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین تمام سیاسی پارٹیوں کی اعلیٰ قیادت کی بھی شکر گزار ہے جنہوں نے وزیر اعظم کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں کی ہیں۔ایک بیان میں نرگس متین نے کہاکہ پاکستان کی 20کروڑ عوام نے ثابت کردیا ہے نواز شریف ان کے محبوب ترین لیڈر ہیں جن کی صحت یابی اور جلد وطن واپسی کی دعائیں کی گئی ہیں ۔وزیر اعظم کو مشکل حالات میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کا موقعہ ملا انہوں نے ملکی مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کیا ہے ۔