2016-17کے وفاقی بجٹ کو عوام دوست بنایا جائے ،افتخار حسین

2016-17کے وفاقی بجٹ کو عوام دوست بنایا جائے ،افتخار حسین

لاہور( لیڈی رپورٹر)ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کے صدر افتخار حسین نے کہا ہے کہ نئے مالی سال 2016-17کے وفاقی بجٹ کو عوام دوست بنایا جائے اورنئے ٹیکس لگانے سے گریزکیا جائے ،ملک بھرکے غریب عوام کیلئے بجٹ میں ہیلتھ انشورنس سکیم متعارف کروائی جائے

تاکہ غریب خاندان کے ہرفرد کا مفت علاج ومعالجہ ممکن ہوسکے اس کے علاوہ کسانوں کیلئے مفت کھاد اورسولرٹیوب ویل سکیم متعارف کروائی جائے ،پنشن اورتنخواہوں میں 70فیصد اضافہ کیا جائے،صحت اورتعلیم کا بجٹ جی ڈی پی کے لحاظ چار،چارفیصد تک بڑھایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کوممکن بنایا جائے تاکہ چھوٹے صوبوں کی محرومیوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے اگربجٹ میں غریب عوام پرنئے ٹیکس لگائے گئے اورملکی وسائل غریب عوام کی حالت زندگی بہتربنانے پرخرچ نہ ہوئے توجمہوریت کا بوریا بسترگول ہوجائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1