ملک بھر میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آ گیا ہے،اعجاز چودھری

ملک بھر میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آ گیا ہے،اعجاز چودھری

لاہور(پ ر)تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ آنے سے پہلے ہی ملک بھر میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آ گیا ہے ، آنے والا بجٹ عوام کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا موجودہ دور میں غریب سے غریب تر ا ور امیر سے امیر تر ہو ا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء خورد نوش کو مہنگا کرنا انتہائی زیادتی ہے رمضان سے پہلے ہی مہنگائی میں کئی گنا اضافہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کا عوام سے کھلی دشمنی کا ثبوت ہے۔

، حکومت یہ ظالمانہ اضافہ فوری طور پر واپس لے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاہ دور حکومت غریب عوام کی مشکلات بڑھ چکی ہیں ان کے لئے آپس میں روح اور جسم کا رشتہ بھی مشکل بن گیا ہے (ن) لیگ کی حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام پر مہنگائی کے بم برسا رہی ہے بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور اوپر سے حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر کے بوجھ پسی ہوئی عوام پر ڈال دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...