آئندہ بجٹ کیلئے تاجروں کو اعتماد میں لیا جائے،شبیر لبھا

آئندہ بجٹ کیلئے تاجروں کو اعتماد میں لیا جائے،شبیر لبھا

لاہور (پ ر) انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈ لنک میکلوڈ روڈکے صدر محمد شبیر لبھا نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے بجٹ میں تاجروں و صنعتکاروں کواعتماد میں لیا جائے ،تاجر برادری کی تجاویز پر عمل درآمد کرکے ہی بجٹ اہداف پورے ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں جنرل سیکرٹری بابر علی خان، ملک خالد اقبال، ثاقب ملک، حاجی نواز پپو ، چودھری جمشید ، مظہر امین بٹ، آصف محمود بٹ، محمد سعید ، افضال صدیقی، محمدنذیر ، اکبر شاہ اور دیگر تاجروں نے بھی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد شبیر لبھا نے کہا کہ جوتاجرٹیکس اداکررہے ہیں ان پر مزید ٹیکسوں کابوجھ نہ ڈالا جائے بلکہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیلئے اقدامات بروئے کارلائے جائیں ۔ ودہولڈنگ ٹیکس،بینک اکاؤنٹس تک رسائی ، سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مارکیٹوں میں چھاپے تاجروں کو ہر ا سا ں کر رہے ہیںیہی وجہ ہے کہ تاجروں کا بینکوں پرسے اعتماد اٹھتاجارہاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1