اردو کے نفاذ کا عدالتی فیصلہ تاریخی اور سنہری ہے،چودھری عاکف طاہر

اردو کے نفاذ کا عدالتی فیصلہ تاریخی اور سنہری ہے،چودھری عاکف طاہر

لاہور(خبر نگار)انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر چوہدری محمد عاکف طاہر نے کہا ہے کہ آئین آئین کی رٹ لگانے والوں نے آئین کو ہمیشہ اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا ۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کی قومی زبان بطور اردو سرکاری زبان رائج نہیں ، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں انکی قومی زبان ہی سرکاری و دفتری زبان ہے حتیٰ کہ چین میں چینی ، ایران میں فارسی اور ترکی میں ترکش زبان میں اعلیٰ تعلیم بھی دی جاتی ہے ہمارا طبقہ اشرافیہ (سیاستدان)کے بیوروکریٹ وغیرہ کے بچے اعلیٰ تعلیم انگلش میڈیم اداروں سے تعلیم حاصل کرکے بیرون ملک جاکر تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔

اور پھر حکومت ہم پاکستانی عوام پر کرتے ہیں اگر اردو سرکاری و دفتری زبان کا باقاعدہ درجہ حاصل کرلے تو عام لوگ بھی بیورو کریسی تک پہنچ جائیں جوکہ شاید ہمارے حکمرانوں کو پسند نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔عاکف طاہر نے مزید کہا اردو کو قومی زبان بنانے کا حکم خوش آئند ہے۔اردو کے نفاذ کا عدالتی فیصلہ تاریخی اور سنہری ہے۔اردو کے نفاذ کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1