حکومت عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتی،انجینئر یاسر

حکومت عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتی،انجینئر یاسر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ممکنہ اضافہ پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ایک طرف ماہِ رمضان سے پہلے مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے دوسری طرف بجٹ میں بھی عوام کو مایوسی نظر آ رہی ہے۔

وزیر اعظم کو اپنی کرسی کی اتنی فکر ہے کہ وہ بیماری کی حالت میں بھی ویڈیو لنک کے ذریعے حکمرانی جاری رکھنا چاہتے ہیں اقتصادی منصوبہ بندی سے متعلق ویڈیو لنک کے ذریعے سے گفتگو ملک و قوم مفاد میں نہیں۔