ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کے پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز کو تین ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں

ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کے پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز کو تین ماہ سے تنخواہیں نہ ...

لاہور(خبرنگار) گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ جو کہ فاطمہ جناح میڈیکل کالج کا حصہ ہے وہاں پر پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز کو پچھلے تین ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں۔ تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا تھا۔ وہاں پر سٹاف کی غیرموجودگی کی بنا پر ایم ایس اور کچھ دیگر سٹاف کو وہاں سے ہٹا دیا گیا تھا۔ پہلے ہسپتال والے کہتے رہے کہ نیا ایم ایس اور سٹاف آئے گا وہ آپ کی تنخواہیں ادا کرے گا۔ نئے ایم ایس اور سٹاف کے آنے کے باوجود تنخواہیں ادانہیں کی گئیں۔ جب ڈاکٹرز نے موجودہ ایم ایس سے تنخواہوں کے بارے میں پتہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میں اس سلسلہ میں کچھ نہیں کرسکتا۔ شاہدرہ ہسپتال میں تقریباً 12ڈاکٹرز جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ بیشتر ڈاکٹرز پی آئے اے، واپڈا ٹاؤن اور ویلنشیا کالونی جیسے دوردراز علاقوں سے آکر شاہدرہ ہسپتال میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ ڈاکٹرز نے مشیر صحت اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں تین ماہ کی تنخواہ فوری طور پر اداکرائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4