لیڈز یونیورسٹی میں ایم فل انگلش لٹریچرکے فرسٹ ائیرکے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

لیڈز یونیورسٹی میں ایم فل انگلش لٹریچرکے فرسٹ ائیرکے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

لا ہور (پ ر)لاہور لیڈز یونیورسٹی میں ایم فل انگلش لٹریچر سیکنڈ سمسٹر نے فرسٹ سمسٹر کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا جس میں بطور مہمان خصوصی ریاض نسیم بٹ ڈین آف ہیومینٹیز نے شرکت کی۔پروگرام کا اہتمام مسٹرلیاقت اور مسٹر فراز نے کیا۔تقریب کی کمپیئرنگ کے فرائض سید توقیر عباس نقوی نے سرانجام دیئے ۔آغاز حمدِ باری تعالیٰ سے کیا گیا جس کی سعادت محمد قذافی نے حاصل کی ۔زرش اقبال نے استقبالیہ کلمات ادا کئے ۔سلمیٰ تسنیم اور صبوئی جیکب نے اردو اور انگلش نظمیں پیش کیں شبیہہ زہرہ اور اشبا منشا نے سرلیاقت کی نظم پورشن آل سیٹ پر ٹیبلو پیش کیا۔ندا خضر نے میڈلے جبکہ سونیا خان نے پشتو گیت اور رانا جواد افضل اور فرازنے اردو غزل گائی ۔ فرسٹ سمسٹر کی جی آر مسرت ناز نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔

۔آخر میں شرکاء کا گروپ فوٹو ہوا اور کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4