تمغہ امتیازملنے پر افسانہ نگار پروفیسر ڈاکٹر عطیہ سیدکے اعزاز میں پروقار تقریب

تمغہ امتیازملنے پر افسانہ نگار پروفیسر ڈاکٹر عطیہ سیدکے اعزاز میں پروقار ...

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور کی ادبی و فنی برادری نے لاہور کالج برائے خواتین کی سابق چیئرپرسن شعبہ فلاسفی ، دانشور و افسانہ نگار پروفیسر ڈاکٹر عطیہ سید کو استنبول یونیورسٹی کی طرف سے ادب کے شعبہ میں خدمات سرانجام دینے پر ایوارڈ ملنے اور پاکستان سے تمغہء امتیازجیتنے پر لاہور جمخانہ کلب میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی جس میں انھوں نے پروفیسر عطیہ سید کو خراج تحسین پیش کیا۔ خراج تحسین پیش کرنے والوں میں معروف شاعر جمیل گشکوری، سید قطب، قدیر سہگل، اسلم کمال ، سعادت سعید، امجد طفیل ، زاہد حسن، حسین مجروح، کنول فیروز، افتخار مجاز، صوفیہ بدر، نیلمہ درانی، سرفراز سید، اعتبار سجاد، خالد سلیم، جمیل بھٹی و دیگر خواتین و حضرات شامل تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4