پاناما لیکس پر تحقیقات کے بغیر نواز شریف کی جان نہیں چھوٹے گی، یاسین گھمن

پاناما لیکس پر تحقیقات کے بغیر نواز شریف کی جان نہیں چھوٹے گی، یاسین گھمن
پاناما لیکس پر تحقیقات کے بغیر نواز شریف کی جان نہیں چھوٹے گی، یاسین گھمن

  


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر تحقیقات کے بغیر وزیراعظم نواز شریف کی جان نہیں چھوٹے گی،انہیں لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گا،قوم کی پائی پائی لوٹانا ہو گی،عمران خان ان کو چین سے نہیں بیٹھنے دے گا جب تک یہ لوگ لوٹا ہوا پیسہ واپس نہیں کر دیتے،روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین گھمن نے کہا کہ کرپٹ، لٹیروں سے جب تک پاکستان کی جان نہیں چھوٹے گی ملک ترقی نہیں کر سکے گا،ملک سے دولت باہر لے جانے پر پابندی ہانی چاہئے،سیاستدانوں نے صرف اپنی جیبیں بھری ہیں ملک و قوم کے لئے انہوں نے کچھ نہیں کیا ہے،دبئی میں بڑی بڑی جائیدادیں بنا لی ہے اتنا پیسہ باہر کیسے گیا کوئی جواب دینے والا نہیں سب آپس میں ملے ہوئے ہیں اور باریاں لگا کر ملک کو کنگال کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن والے ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اب ان سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے

مزید : عالمی منظر


loading...