دریافت کردہ خامرہ پی یو کے سائنسدانوں کے نام سے محفوظ، پیٹنٹ جاری کردیا گیا

دریافت کردہ خامرہ پی یو کے سائنسدانوں کے نام سے محفوظ، پیٹنٹ جاری کردیا گیا

لاہور( خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدانوں بشمول انسٹی ٹیوٹ ایگریکلچرل سائنسز کے ڈاکٹر نصیر احمد، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر اور سکول آف بائیولوجیکل سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر نعیم رشید اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اخترکے دریافت کردہ خامرے کو ریاست متحدہ ہائے امریکہ کے دانشورانہ حقوق کے تحفظاتی ادارے (US Patent Office)کی جانب سے ایک منفرد و بے مثال خامرہ کے دانشورانہ حقوق جامعہ کے ان سائنسدانوں کے نام محفوظ کر کے پیٹنٹ جاری کر دیا ہے ۔قابل ذکر امر یہ ہے کہ صنعتی خامرہ جات(Industrial Enzymes)کے میدان میں پاکستان کا پہلا بین الاقوامی دانشورانہ حقوق کا مقالہ (First International Patent)ہے۔ یہ خامرہ نشاستہ گلوکوز ، مالٹوز اور ٹیکسٹائل کی صنعتوں کے پیچیدہ اور دیر طلب مراحل کو آسان اور بروقت بنانے کی کرشماتی صلاحیت رکھتا ہے اور صنعتوں کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادار کرے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4