ایور شائن ہائی سکول سراج پورہ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

ایور شائن ہائی سکول سراج پورہ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

لاہور(خبر نگار) ایور شائن ہائی سکول‘ سراج پورہ‘ لاہورکے طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے جامعہ حسنات العلوم تجوید قرآن‘ اندرون دہلی گیٹ‘لاہورسدرہ پبلک ہائی سکول‘ محمود بوٹی‘لاہور‘مدرسہ غوثیہ علوم القرآن‘ سیکٹرA-2‘ ٹاؤن شپ‘لاہور کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد233تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4