مصر ، جرنلسٹس یونین کے سربراہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
قاہرہ (آن لائن) مصر میں جرنلسٹ یونین کے سربراہ کو دیگر دو ساتھیوں سمیت غلط رپورٹنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے جرنلسٹس یونین کے سربراہ یحییٰ کیلاس ، سیکرٹری جنرل گیمال عبدالرحیم اور نائب سیکرٹری خالد البالشائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو غلط خبریں شائع کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے تینوں صحافیوں کے خلاف اب آئندہ ہفتے کو مقدمہ چلایا جائے گا ۔ تاہم گرفتار کئے گئے ان افراد نے اپنے خلاف کئے جانے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے صحافیوں کی بڑی تعداد نے ان گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا ہے ۔