افغانستان:دو روز سے جاری لڑائی میں 50 سے زائد افغان پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان:دو روز سے جاری لڑائی میں 50 سے زائد افغان پولیس اہلکار ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لشکر گاہ(آن لائن) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں دو روز سے جاری لڑائی میں 50 سے زائد افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس کمانڈر عصمت اللہ دولت زئی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جھڑپوں میں 24 پولیس اہلکار ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے۔ایک اور پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ حالیہ لڑائی کے دوران پولیس اور فوج کی کم سے کم 22 چیک پوسٹوں پر طالبان قابض ہوچکے ہیں۔ایک رفاہی ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے کم سے کم 40 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی ہیں جن میں سے 30 شہری اور 10 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے۔گورنر صوبہ ہلمند کے ترجمان عمر زواک کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقے کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے افغان حکام اقدامات کررہے ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ کچھ برسوں سے صوبہ ہلمند افغان طالبان کے شدید حملوں کی زد میں ہے، جس کا مقصد یہاں کی حکومت کا خاتمہ ہے، جنھوں نے صوبے میں سیکیورٹی کی صورت حال کو کنڑول کرنے کیلئے نیٹو فورسز کی مدد لے رکھی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -