جرمنی میں گوالوں کی کاروباری مشکلات کے حل کے لیے’’ مِلک سمٹ‘‘

جرمنی میں گوالوں کی کاروباری مشکلات کے حل کے لیے’’ مِلک سمٹ‘‘

برلن(اے پی پی) جرمنی میں دودھ کی صنعت کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ’’مِلک سمٹ‘‘ جاری ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجلاس کی سربراہی جرمن وزیر زراعت کرسٹیان شمِٹ کر رہے ہیں۔ اجلاس کے دوران گوالوں کو حکومت کی جانب سے اربوں یورو کی اعانتیں ملنے کی توقع ہے۔

جبکہ جرمن وزیر مالی مشکلات کا شکار اس صنعت کو سہارا دینے کے لیے قرضے کے علاوہ ٹیکسوں میں چھوٹ کا اعلان بھی کر سکتے ہیں۔ جرمنی میں گوالوں کو ڈیری فارمز کی جانب سے ایک لیٹر دودھ کے 20 سینٹ دیے جاتے ہیں۔ گوالوں کا کہنا ہے کہ اتنی کم قیمت کی وجہ سے ان کے اخراجات بھی پورے نہیں ہورہے۔

مزید : عالمی منظر