مغلپورہ ، تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

مغلپورہ ، تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار) مغلپورہ میں 3سالہ بچہ گٹر کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ،اہل علاقہ کا واسا کے خلاف شدید احتجاج ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کر کے انہیں انصاف کی فراہمی کے وعدے کے ساتھ پر امن طور پر منتشر کر دیا ۔جبکہ بچے کی لا ش گھر پہنچے پر کہر ام بر پا ہو گیا ،ما ں پر سکتہ طا ری ہو گیا ۔مظاہرین اور پولیس کے مطابق مغلپورہ کے علاقہ ڈاک خانہ سٹاپ ورکشاپ روڈ کے رہا ئشی رکشہ ڈرائیو ر سخا وت علی کا 3سا لہ بیٹا سبحا ن گلی میں کھیل رہا تھا کہ ان کے گھر کے با ہر واسا کا گٹر کھلا ہو ا تھا جس میں وہ گر گیا جس پر اہل علا قہ نے اپنی کو شش آ پ کے بعد اس کو نکا لا تو وہ ہلا ک ہو چکا تھا ۔بچے کی لا ش جب گھر پہنچی تو کہر ام بر پا ہو گیا ما ں پر سکتہ طا ری ہو گیا ۔بچے کو سینکڑوں سو گو اروں کی مو جو دگی میں سپر د خا ک کر دیا ۔اہل علا قہ نے روڈ بلا ک کر واسا کے خلا ف شد ید احتجا ج کیا ۔ بعد ازاں اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین سے مذاکرات کیے پو لیس کی جانب سے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کے ساتھ مظا ہر ین پر امن طورپر منتشر ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -