سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم علی اعجازڈار کو گرفتار کر لیاگیا

سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم علی اعجازڈار کو گرفتار کر لیاگیا

لا ہور (کرائم رپورٹر)سی آئی اے پولیس نے ساندہ کے رہائشی کیبل آپریٹر عرفان رفیق کو قتل کرنے سمیت، اقدام قتل، بھتہ خوری اور زنا بالجبر جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم علی اعجازڈار کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس کی ہدایات پر قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لیے سی آئی اے کی سپیشل ٹیمیں دن رات سرگرم عمل ہیں۔ ایس ایس پی سی آئی اے محمد عمرورک نے ڈی ایس پی سی آئی اے صدر انور سعید کنگرہ کی سربراہی میں سی آئی اے نوانکوٹ مظہر اقبال اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی ،اس نے شب روز کی محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بھتہ نہ دینے پر عرفان رفیق کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے سفاک ملزم علی اعجاز ڈار کو گرفتارکر لیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ علاقہ میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا ملزم علی اعجاز ڈار شہریوں کو قتل کرنے سمیت اقدام قتل، زنا بالجبرجیسے سنگین درجنوں مقدمات میں اشتہاری بھی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...