گاڑیوں کے دھوئیں اور آواز کی آلودگی کی مانیٹرنگ ،تین محکموں کی مشترکہ آگاہی مہم کا آغاز

گاڑیوں کے دھوئیں اور آواز کی آلودگی کی مانیٹرنگ ،تین محکموں کی مشترکہ آگاہی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پورٹر سے )گاڑیوں کے دھوئیں اور آواز کی آلودگی کی مانیٹرنگ کے لئے محکمہ تحفظ ماحولیات،ٹریفک پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی مشترکہ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیاجس کے تحت بھاٹی چوک میں چار اسکواڈ نے گاڑیوں سے پیدا ہونے والے دھوئیں اور بے ہنگم آواز کی آ لودگی کی مانیٹرنگ کی ۔اس ضمن میں 254گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس میں سے60 گاڑیوں کے چالان کئے گئے اس کے علاوہ عوام الناس میں ٹو سٹروک رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی بجائے فور سٹروک کے استعمال پر زور دیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -