مغلپورہ شرانگیز مواد تقسیم کرنیوالا کالعدم تنظیم کارکن گرفتار

مغلپورہ شرانگیز مواد تقسیم کرنیوالا کالعدم تنظیم کارکن گرفتار

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹرسے ) سی ٹی ڈی نے مغلپورہ سے شرانگیز مواد تقسیم کرنے والے کالعدم تنظیم کے کارکن کو گرفتار کرلیاجبکہ سر چ آپریشن میں 41افرا د کو حرا ست میں لے لیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور کے علاقے مغلپورہ سے کالعدم تنظیم کے کارکن کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم آصف کالعدم تنظیم کا کارکن ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں شرانگیز مواد اور مخصوص کتابیں تقسیم کررہا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اس کے دیگر ساتھیوں سے متعلق معلومات بھی اکٹھی کی جارہی ہیں۔ذرا ئع کے مطا بق پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 41مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

مزید : علاقائی