ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کاکیمپ جیل کا دورہ،قیدیوں کے مسائل سنے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کاکیمپ جیل کا دورہ،قیدیوں کے مسائل سنے

لاہور(خبرنگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گجانہ نے گزشتہ روز کیمپ جیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جیل کے ہسپتال اورباورچی خانے کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ بیرکوں میں جا کر قیدیوں سے ان کے مسائل بھی سنے۔ فاضل جج نے ان مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کر دئیے۔ دورے کے دوران سپرنٹنڈنٹ جیل نے انہیں قیدیوں کو دی جانے والے سہولیات کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ سیشن جج نے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ قیدیوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کریں۔

مزید : علاقائی