برطانیہ میں خاتون کے ہاں ایک ہی ڈی این اے حامل تین بچوں کی پیدائش، نایاب واقعہ پر ماں بھی حیران

برطانیہ میں خاتون کے ہاں ایک ہی ڈی این اے حامل تین بچوں کی پیدائش، نایاب ...
برطانیہ میں خاتون کے ہاں ایک ہی ڈی این اے حامل تین بچوں کی پیدائش، نایاب واقعہ پر ماں بھی حیران

  


لندن(خصوصی رپورٹ) بیک وقت تین بچوں کی پیدائش اگرچہ ایک حیرت انگیز بات ہے تاہم ان تینوں بچوں کی شکل و صورت کیساتھ ساتھ ایک ہی ڈی این اے ہونا انتہائی نایاب واقعہ سمجھا جاتا ہے ۔

برطانیہ کی رہائشی ایک خاتون کے ہاں گزشتہ برس پیدا ہونے والے تین بچوں کی بھی یہی خاص بات ہے کہ ان تینوں کی نہ صرف شکل آپس میں ایک جیسی ہی بلکہ ایک یہ تینوں جیسا ڈی این اے بھی رکھتے ہیں ،بچوں کی شکل میں حیرت انگیز مماثلت سے ان کے والدین بھی خاصے پریشان بھی ہیں۔

قدرتی طور پر پیدا ہونے والے ان تینوں لڑکوں، رومن، روحان اور روکو کی صورتیں آپس میں ملتی تھیں لیکن ان کی والدہ نے جب ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا تو معلوم ہوا کہ تینوں بچے جینیاتی طور پر بھی ایک جیسے ہی ہیں جو ایک نایاب واقعہ ہے کیونکہ 20 کروڑ پیدائشوں میں سے کسی ایک میں ایسا ہوتا ہے کہ 3 بچے یکساں جنس کے پیدا ہوں اور ان کی صورت اور ڈی این اے میں بھی کوئی فرق نہ ہو۔

جب بچے بڑے ہونے لگے تو ان کی والدہ کی حیرت میں مزید اضافہ ہوتا چلاگیا کیونکہ ان کی صورتیں ایک جیسی ہونے کی وجہ سے ان کی والدہ تینوں بچوں میں مشکل سے ہی تمیز کرپاتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تینوں بچوں کی بھنووں کے درمیان پیدائشی طور پر جو نشانات ہیں وہ بھی ایک جیسے ہیں جو ان کی شناخت کو مزید مشکل بناتے ہیں۔

اسی طرح ان تینوں کے پاوں پر بھی پیدائشی علامات ہیں۔ماں ان بچوں کو اس طرح پہنچانتی ہیں کہ روحان بہت اونچا روتا اور چیختا رہتا ہے، روکو سکون سے بیٹھا رہتا ہے جب کہ رومن ہر شے پر قبضہ رکھتا ہے۔

مزید : علاقائی /اہم خبریں