چینی کمپنی نے آنکھوں کیلئے محفوظ دنیا کا پہلا کاغذی کمپیوٹرمانیٹرتیار کر لیا

چینی کمپنی نے آنکھوں کیلئے محفوظ دنیا کا پہلا کاغذی کمپیوٹرمانیٹرتیار کر ...

بیجنگ(خصوصی رپورٹ)چینی کمپنی نے کمپیوٹر کیلئے کاغذی مانیٹر تیار کیا ہے جو آنکھوں کیلئے بالکل محفوظ اور صرف ایک مائیکرو یو ایس بی کے ذریعے کام کرسکتا ہے۔ کمپیوٹر اور سمارٹ فون کی سکرین کے مقابلے میں ای بک ’’ ریڈر کنڈل‘‘ پر کئی گھنٹوں کا مطالعہ آنکھوں پر اثر انداز نہیں ہوتا کیونکہ کنڈل میں ‘‘ای انک’’ سکرین استعمال کی گئی ہے۔ یہ سکرین بغیر رنگوں کے ہوتی ہے اور اس پر دیکھتے ہوئے حقیقی کتاب دیکھنے کا گمان ہوتا ہے۔چینی کمپنی نے بالکل کنڈل کی طرح کا کمپیوٹر مانیٹر متعارف کرایا ہے جس میں ای انک سکرین استعمال کی گئی ہے۔ اس خاص سکرین کو پیپرلائیک یعنی کاغذی سکرین سے تشبیہ دی گئی ہے۔ 13.3 انچ کی اس پیپرلائیک سکرین کو چلنے کیلئے اضافی توانائی کی بھی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ یہ مائیکرو یو ایس بی کے ذریعے کام کر سکتی ہے ، اسے استعمال کرتے ہوئے بس آپ کو رنگوں کی قربانی دینا پڑتی ہے یعنی یہ ایک بلیک اینڈ وائٹ مانیٹر ہے۔ اسکے علاوہ جلدی کام کرنے کیلئے یہ تصویروں میں سے بھی کافی حصے غائب کردیتا ہے تاکہ انہیں جلدی لوڈ کرسکے لیکن اگر آپ مکمل تصویر دیکھنا چاہیں تو پھر یہ انہیں کھولنے میں دیر لگائے گا۔گھنٹوں کمپیوٹر پر کام کرنے والے افراد کے لیے یہ سکرین انتہائی اہمیت کی حامل ہوگی کیونکہ دفتری امورکے کام انجام دیتے ہوئے رنگوں کی ضرورت نہیں ہوتی اور ویسے بھی عام سکرین سے نکلنے والی تیز روشنی سے آنکھیں خراب کرنے سے بہتر ہے اس بے رنگ اور بے ضرر سکرین کو استعمال کیا جائے۔

مزید : علاقائی