رمضان المبارک میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو 6 جون کیلئے نوٹس جاری

رمضان المبارک میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ کیخلاف دائر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے رمضان المبارک میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو 6 جون کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں اس کے وکیل محمد اظہر صدیق نے خدشہ ظاہر کیا کہ رمضان المبارک میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا ہوجائے گا ۔ رمضان المبارک سے قبل روزمرہ استعمال کی اشیاء چاول ، گھی ، چینی ، آٹا اور بیسن وغیرہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے مگررمضان سے قبل ہی اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے دور کر دی گئی ہیں۔ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔. درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ پیٹرول کی قیمت کم ہونے سے اشیاء کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی نہیں ہورہی۔. وکیل نے استدعا کی کہ حکومت کو پابند کیا جائے کہ رمضان میں اشیاء کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکے اور اشیاء صرف کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سخت اقدامات کرے۔

مزید :

علاقائی -