فلم مالک کی نمائش پر پابندی کیلئے اجلاس طلب کرنے پر پنجاب سنسر بورڈ کو 2 جون کیلئے نوٹس

فلم مالک کی نمائش پر پابندی کیلئے اجلاس طلب کرنے پر پنجاب سنسر بورڈ کو 2 جون ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے پاکستانی فلم مالک کی سنیماؤں میں نمائش پر پابندی کیلئے اجلاس طلب کرنے پر پنجاب سنسر بورڈ کو 2 جون کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ہیں.۔درخواست گزار اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں فلم مالک پر پابندی کے سنسر بورڈ کے اجلاس کے انعقاد کو چیلنج کیا گیا ہے.۔ درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکا ایڈووکیٹ نے بتایا کہ فلم مالک پر پابندی کے بارے میں پنجاب سنسر بورڈ کا اجلاس ہوا ہے۔ جس میں فلم پر صوبائی سطح پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔. درخواست گزار کے وکیل نے دعوی کیا کہ اجلاس کے انعقاد کا مقصد وفاقی حکومت کے فلم مالک پر پابندی لگانے کے فیصلے کو تحفظ دینا ہے.۔انکا کہنا تھا کہ پنجاب سنسر بورڈ کا اجلاس عدالتی کارروائی میں مداخلت ہے۔چنانچہ سنسر بورڈ کے اجلاس کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید : علاقائی