قصورجنسی سکینڈل کیس،مقدمے سے انسداددہشتگردی کی دفعات ختم

قصورجنسی سکینڈل کیس،مقدمے سے انسداددہشتگردی کی دفعات ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصورجنسی سکینڈل کے حوالے سے درج ایک اورمقدمے میں سے انسداد دہشت ایکٹ کی دفعات ختم کرکے اسے معمول کی سماعت کے متعلقہ سیشن عدالت میں بجھوا دیا ہے۔ فاضل عدالت نے یہ کارروائی مقدمے میں ملوث حسیم عامر ، نسیم شہزاد، علیم آصف، عتیق، تنزیل الرحمن اور سلیم اختر کی جانب سے دائر ایک درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیا ہے۔درخواست میں موقف اختیا رکیا گیا تھا کہ دوران تفتیش پولیس درخواست گزاران کے خلاف بھتہ وصولی اور خوف وہراس پھیلانے کے الزامات ثابت نہیں کر سکی لہذا ان کے خلاف درج مقدمے نمبر192سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات ختم کی جائیں۔فاضل عدالت نے گزشتہ روز درخواست کی سماعت مکمل کرکے ملزمان کے خلاف درج مقدمے میں سے انسداد دہشت ایکٹ کی دفعات ختم کرکے اسے معمول کی سماعت کے لئے سیشن عدالت میں بجھوادیاہے۔

مزید :

علاقائی -