نیشنل ٹیرف کمیشن کے چیئر مین عباس رضا اور ممبر شاہ جہاں کی برطرفی کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس

نیشنل ٹیرف کمیشن کے چیئر مین عباس رضا اور ممبر شاہ جہاں کی برطرفی کیلئے دائر ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے نیشنل ٹیرف کمیشن کے چیئر مین عباس رضا اور ممبر شاہ جہاں کی برطرفی کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار شاہد محمود خان کے وکیل شفقت محمود چوہان ایڈووکیٹ نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کے سربراہ عباس رضا اور ممبر شاہ جہاں میرٹ کے برعکس تعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دونوں افسران اپنی کنٹریکٹ کی مدت بھی مکمل کر چکے ہیں مگر سیاسی آشیر باد کی وجہ سے انہیں عہدوں پر براجمان رکھنے کے لئے قوانین مرتب کرلئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں افسران اپنے شعبے سے متعلقہ تعلیمی قابلیت پر پورا نہیں اترتے جبکہ قواعد کے تحت مطلوبہ تجربہ بھی نہیں رکھتے لہذا انہیں عہدوں سے برطرف کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو دو ہفتوں کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید : علاقائی


loading...