وزیر اعظم کے کامیاب آپریشن کی خوشخبری سب سے پہلے پرویز رشید نے سنائی

وزیر اعظم کے کامیاب آپریشن کی خوشخبری سب سے پہلے پرویز رشید نے سنائی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک،اے این این)وزیر اعظم نواز شریف کے کامیاب آپریشن کی خوشخبری سب سے پہلے پرویز رشید نے سنائی ۔راولپنڈی میں دعائیہ تقریب سے خطاب میں پرویز رشید نے کہا کہ لندن میں وزیر اعظم نواز شریف کے دل کا آپریشن کامیاب رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ جلد وزیراعظم کو چاہنے والوں کے درمیان لائے گا۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی سرجری کامیاب رہی ہے اور ڈاکٹرز نے سرجری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ نواز شریف کی صحتیابی کیلئے قوم کی دعائیں قبول ہوئی ہیں اور ان کی سرجری ڈاکٹروں کے اطمینان کے مطابق ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تمام مذاہب کے لوگوں نے وزیراعظم کی صحت کیلئے دعائیں کیں،دنیا بھرکے لوگ وزیراعظم کی صحت کے لیے متفکرہیں۔پرویز رشید نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی اطلاع کے مطابق وزیراعظم کی سرجری کے نتائج کامیاب رہے ہیں، وزیراعظم جلد معمول کے کام سر انجام دیں گے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وڑن کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہوا اورلوگ جانتے ہیں کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں ترقی کا سفرشروع ہوا۔ بعد میں مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم کے کامیاب آپریشن کی تصدیق کی ۔

مزید : صفحہ اول


loading...