افغانستان میں امن کیلئے طالبان سمیت تمام دھڑوں کو مذاکرات کرنا ہونگے،اعزاز چودھری

Jun 01, 2016

برسلز( صباح نیوز)پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری نے کہاہے کہ افغانستان کے مسئلے کافوجی حل نہیں ہے، وہاں امن کاواحد حل مذاکرات ہیں، اگر عسکری کارروائی سے مسئلہ حل ہوتا تو گزشتہ 15سالوں میں افغانستان میں امن قائم ہوچکا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور عسکریت پسندی کا براہِ راست نتیجہ افغان جنگ کی صورت میں نکلا، پاکستان اس دہشت گردی کا بڑا نشانہ بنا، مستحکم افغانستان پاکستان کے مفادمیں ہے۔پاک یورپی یونین سالانہ مذاکرات میں شرکت کے لیے برسلز آمد پر ایک نجی ٹی وی سے بات چیت میں اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے اور اگر افغانستان میں امن ہوگاتو پاکستان میں امن قائم ہوگا، امن کیلئے طالبان سمیت تمام افغان دھڑوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔اعزاز چودھری

مزیدخبریں