بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس، بجٹ سیشن کا شیڈول اور ایجنڈامنظور

بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس، بجٹ سیشن کا شیڈول اور ایجنڈامنظور

اسلام آباد (این این آئی )قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے بجٹ سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دیدی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار آئندہ مالی سال کابجٹ تین جون کی شام پانچ بجے پیش کریں گے،قومی اسمبلی فنانس بل 2016 کی منظوری 20جون کو دیگی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں وفاقی وزراء اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ پر عام بحث چھ سے پندرہ جون تک ہوگی۔قومی اسمبلی سولہ جون کولازمی اخراجات کی منظوری دے گی۔کٹوتی کی تحاریک سترہ اور اٹھارہ جون کو پیش کی جائیں گی۔ضمنی بجٹ کی منظوری اکیس جون کو دی جائے گی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ بجٹ اجلاس کے دوران ہفتہ کی چھٹی نہیں ہوگی اجلاس روزانہ دن گیارہ سے شام چار بجے تک ہوگا۔

مزید : صفحہ اول


loading...