پنجاب کے بجٹ میں کسانوں کیلئے50ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان

پنجاب کے بجٹ میں کسانوں کیلئے50ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان

لاہور( کامرس رپورٹر )پنجاب حکومت آئندہ مالی سال 2016-17کے بجٹ میں صوبے بھر کے کسانوں کے لئے50ارب روپے کے کسان پیکیج کے اعلان کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیم سمیت دیگر شعبوں کے بجٹ میں بھی اضافہ کی تجویز کیا جائے گا۔محکمہ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی بجٹ میں رکھے گئے مکان پیکیج سے کسانوں کو ٹیوب ویلز کی مد میں سبسڈی پر بھی اور کھاد کی فراہمی شامل ہے ذرائع کے مطابق تعلیم کی مد میں صوبہ بھر میں واقع سکولوں کی بوسیدہ عمارتوں کی تعمیرومرمت کے لئے9ارب روپے سکول ایجوکیشن کے لئے22ارب62کروڑ روپے ہائیر ایجوکیشن کے لئے13ارب49کروڑ روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے ذرائع کے مطابق بجٹ میں ویمن ڈویلپمنٹ کی مد میں57کروڑ50لاکھ روپے توانائی سے متعلق منصوبوں کی مد میں18ارب40کروڑ روپے زراعت جو صوبہ پنجاب میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کے لئے صرف12ارب21کروڑ90لاکھ روپے جبکہ لائیو سٹاک کے لئے4ارب66کروڑ 50لاکھ روپے رکھے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ دستاویزات میں ٹرانسپورٹ کی مد میں 32ارب23کروڑ 50لاکھ روپے اور لاہور کینال روڈ کے توسیعی منصوبے کے 5ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔

پنجاب بجٹ

مزید : صفحہ اول