بہاولپور،سوطلبہ نے انگلش اکسیس مائیکرو سکالرشپ مکمل کرلی

بہاولپور،سوطلبہ نے انگلش اکسیس مائیکرو سکالرشپ مکمل کرلی

بہاولپور(خصوصی رپورٹ)ایک سوطلباوطالبات نے انگلش اکسیس مائیکروسکالرشپ مکمل کرلی۔تفصیلات کے مطابق دوسالہ لینگویج پروگرام امیریکن ایمبسی اور ڈوفاؤنڈیشن کے تعاون سے اختتام پذیرہوا۔مذہبی ہم آہنگی کے لئے مختلف مذاہب کے طلبہ کی سکالرشپ کااہتمام میری ہائی سکول میں کیا گیا۔جہاں عید،کرسمس اوردیوالی کی تقریبات بھی منعقدہوتی رہیں۔جس میں تمام طلبہ نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔کورس مکمل کرنے کے بعدطلبہ نے ملکی ترقی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کرداراداکرنے کے عزم کااعادہ کیا۔اس موقع پر کامیاب ہونے طلباوطالبات کے والدین بھی موجودتھے،سکالرشپ سے 13-20کی عمرکے طلبہ مستفیدہوئے۔2004سے اب تک پاکستان بھرسے 11000طلبہ اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرچکے ہیں۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بہاؤالدین زکریایونیورسٹی کے انگلش ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹرنویداحمد چوہدری نے طلبہ کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

مزید : صفحہ آخر