پی آئی اے سے آخری فلائٹ 2 ذو الحج 3ستمبر کی بجائے4ذو الحج5ستمبر کو چلائے،حج آرگنائزر

پی آئی اے سے آخری فلائٹ 2 ذو الحج 3ستمبر کی بجائے4ذو الحج5ستمبر کو چلائے،حج ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر نے پی آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آخری فلائٹ 2 ذو الحج 3ستمبر کی بجائے4ذو الحج5ستمبر کو چلانے کا اہتمام کرے ،پی آئی اے کی بد انتظامی کی وجہ سے عازمین حج کو 5دن حج سے پہلے عزیزہ میں رہنا پڑے گا اور5دن بعد میں رہنا پڑے گا کیونکہ PIAحج کے بعد واپسی بھی17ستمبر سے پہلے نہیں دے رہا ،پی آئی اے کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ہمیشہ پی آئی اے لاہور سے آخری فلائٹ 4ذو الحج کو چلاتی ہے اس روایت کو جاری رکھنا چاہیے۔

مزید : صفحہ آخر