وزارت مذہبی امور حج آرگنائزر کوبکنگ کے لیے آرایل لیٹر جاری نہیں کرے گی

وزارت مذہبی امور حج آرگنائزر کوبکنگ کے لیے آرایل لیٹر جاری نہیں کرے گی

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر کوبکنگ کے لیے آرایل (R.L)لیٹر جاری نہیں کرے گی پہلے آفر لیٹر جاری کرے گی وہ بھی فرداََ فرداََجاری کرنے کی بجائے حج آرگنائزر کی فہرست وزارت کی ویب سائٹ پر جاری کردے گی حج فارم کی آن لائن فیڈنگ کے بعد R.Lلیٹر جاری ہوں گے اس سلسلے میں آج حتمی فیصلہ متوقع ہے۔معلوم ہوا ہے وزارت مذہبی امور نے ہوپ کے فراہم کردہ SPAاور پیکجز پر رپورٹ تیار کر لی ہے وفاقی سیکرٹری آج ردو بدل کے ساتھ منظوری دیں گے۔

مزید : صفحہ آخر