نہری پانی کے حقوق سے محروم متاثرین کی صوبائی محتسب کو درخواست

نہری پانی کے حقوق سے محروم متاثرین کی صوبائی محتسب کو درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے خبر نگار سے )محکمہ اریگیشن کے افسران اور اہلکار وں نے صوبائی محتصب اور سیکرٹری اریگیشن کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دئیے جس کی وجہ سے سائلین عرصہ 30سال سے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور نہری پانی کے جائز حقوق سے محروم ہیں اس لئے متاثرین نے دوبارہ محکمہ اریگیشن کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف صوبائی محتسب کو درخواست دے دی ہے تفصیلات کے مطابق چوہدری فرزند علی ظفر وغیرہ نے محکمہ اریگیشن کو درخواست دی کہ ہماری زمین کو پانی دینے والے موہگوں کا سائز بہت چھوٹا ہے اور سٹیڈرز سائز کے مطابق نہ ہے اس لئے موہگوں کا موقعہ چیک کر کے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اس پراریگیشن حکام نے موقعہ چیک کیا اور آڈر مورخہ 19-6-2013اور مورخہ 12-9-2014کو کئے کہ موہگانمبر 28715. Rاورموہگا نمبر 26925.Rکا سائز درست کیا جائے اور اس کو سٹیڈرسائز کیا جائے مگراریگیشن کے افسران اور اہل کاروں نے اس آرڈو کو ہوا میں اڑا دیااور ابھی تک ان موہگوں کا سائز درست نہ کیا گیا جس کی وجہ سے چارسو خاندان پر مشتمل افراد متاثر ہو رہے ہیں آخرکار انہوں نے تنگ آ کر ایک بار پھر صوبائی محتسب کو اریگیشن افسران اور اہل کاروں کے خلاف درخواست دے دی ہے کہ تین سال گزرنے کے باوجود بھی ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا اور ہمیں تنگ کیا جارہا ہے اریگیشن اہل کاروں کا کہنا ہے کہ جب تک آپ لوگ ہمیں رشوت نہیں دیں گے ہم آپ کے موہگوں کا سائز درست نہیں کریں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -