وزیراعلیٰ کامری میں تشدد کے بعد 19سالہ لڑکی کو آگ لگانے کی خبر کا نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

وزیراعلیٰ کامری میں تشدد کے بعد 19سالہ لڑکی کو آگ لگانے کی خبر کا نوٹس، ملزمان ...

لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مری کے علاقے میں تشدد کے بعد 19سالہ لڑکی کو آگ لگانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور اس واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے خلاف بلاامتیازسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ لڑکی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف مہیا کیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر