فاٹا کے آئی ڈی پیز کی بحالی کے عمل کو مزید تیز کیاجائے،رضاربانی

فاٹا کے آئی ڈی پیز کی بحالی کے عمل کو مزید تیز کیاجائے،رضاربانی

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے فاٹا الائنس فورم کے صدر حمید اللہ جان آفریدی اور فاٹا کے عمائدین پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ فاٹا کے عوام کے جذبات اور احساسات کو دیکھتے ہوئے شفاف طریقے سے اصلاحاتی عمل کو آگے بڑھایا جائے اور مشاورت کے ساتھ ایسی اصلاحات متعارف کرائی جائیں جو دیر پا ہوں اور چل بھی سکیں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ مسلط نہیں کیا جا سکتا تاریخی اعتبار سے جو فیصلے مسلط کیے گئے ان کے خطرناک نتائج برآمد ہوئے ۔میاں رضاربانی نے کہا کہ اگرچہ فاٹا کے آئی ڈی پیز کی دوبارہ بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے وفد کو بتایا کہ سینیٹ میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا گیا تھا اور پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی اس وقت فاٹا میں اصلاحات کے حوالے سے کئی اجلاس منعقد کر چکی ہے اور مختلف مکتبہ فکر سے رائے لی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر