ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے الطاف حسین ساریو کیخلاف جاری انکوائری آفیسر تبدیل

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے الطاف حسین ساریو کیخلاف جاری انکوائری آفیسر ...

ملتان (نمائندہ خصوصی ) ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن خالد لطیف کے ٹرانسفر کیوجہ سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے الطاف حسین ساریو کے خلاف جاری انکوائری آفیسر تبدیل کر دیا یہ انکوائری ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن محمد ارشد گوپانگ کریں گے واضح رہے محمد ارشد گوپانگ ڈائریکٹر اسٹیٹ ایم ڈی اے کے خلاف بھی انکوائری کر رہے ہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الطاف حسین ساریو کے خلاف درخواست ایمپلائز یونین (پی ایچ اے ) غفار احمد شاہد نے دائر کر رکھی ہے جس میں ان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول