صارفین کی شکایات کا ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے‘ فضل اللہ درانی

صارفین کی شکایات کا ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے‘ فضل اللہ درانی

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوا نجینئر فضل اللہ درانی نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کا فوری طورپر ازالہ ہماری (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

اولین ترجیح ہے ۔ میپکو ریجن کے زیر انتظام 9آپریشن سرکلوں میں کسی بھی علاقہ میں ٹرانسفارمرز کی خرابی ، کم وولٹیج ، بجلی کی بندش اور دیگر شکایات کے اندراج اور ان کا ازالے کے لئے میپکو ہیڈ کوارٹر میں کمپلینٹ ریڈرسیل سنٹر (سی آرسی) قائم کیاگیاہے ۔ سی آر سی میں افسران اور عملہ تین شفٹوں میں 24گھنٹے ڈیوٹیاں دے رہے ہیں ۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے کمپلینٹ ریڈرسیل سنٹر کے اچانک دورے کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کے لئے میپکو ریجن میں نہ صرف نئے گرڈاسٹیشنز بنائے گئے ہیں بلکہ پہلے سے موجود گرڈاسٹیشنز میں نصب ہائی پاورٹرانسفارمرز کی استعدادکار میں توسیع کی جارہی ہے ۔ ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں میں اوورلوڈ ٹرانسفارمرز کی جگہ نئے ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ہیں جبکہ ٹو فیز پر چلنے والے ٹرانسفارمرز بھی تبدیل کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسفارمرز کی خرابی ، جلنے کی صورت میں سی آر سی میں ڈیوٹی پر موجود عملہ فوری طورپر متعلقہ آپریشن آفیسر کو آگاہ کرے تاکہ ٹرانسفارمرز کی خرابی کی وجہ سے بند ہونے والی بجلی کم سے کم وقت میں بحال کی جاسکے ۔ بجلی بحالی میں تاخیر کرنے اور شکایات کے اندراج میں سُستی برتنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر