نادرا سنٹر جام پور کی نااہلی ‘ 70 سالہ شخص کو 36 سال کا بنا دیا

نادرا سنٹر جام پور کی نااہلی ‘ 70 سالہ شخص کو 36 سال کا بنا دیا

جام پور(نامہ نگار)نادرہ سنٹر تحصیل جام پور کا کمال 70سالہ بوڑھے کوجوان(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

بنادیا تفصیل کے مطابق کوٹلہ مغلان کے نواحی علاقہ کلوئی والا کے رہائشی مہر حسین چیترفقیرنے بتایاکہ میری عمر 70سال ہے مگر نادراسنٹر جام پور کے عملہ نے میرے قومی شناختی کارڈ میں میری عمر 36سال لکھ کربیٹوں سے بھی چھوٹا کردیا کیو نکہ اتنی عمر میرے بچوں کی ہے اور بچوں کے شناختی کارڈبنوانے میں شدید دشواری کاسامناہے جوکہ نادراسنٹر جامپور کے عملہ کی لاپروائی کا نتیجہ ہے جسے کی درستگی کے لئے وہ گزشتہ کئی ماہ سے نادرا سنٹر کے چکر کاٹ رہا ہے مگرعملہ ٹال مٹول سے کام چلارہا ہے انہوں نے چیئرمین نادرا آسلام آباد اوردیگراعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے انچارج نادرا سنٹرعتیق کھوجہ کا کہنا ہے کہ مہرحسین کے قومی شناختی کارڈکی درستگی کے لئے اوپر ھیڈ آفس اسلام آبادشکایت بھیج دی ہے واپسی رپورٹ آنے کے بعدمہر حسین کادوبارہ شناختی کارڈ بنایا جائے گاتاہم یہ غلطی مہرحسین کہ ہے جنہوں نے عمر غلط بتائی تھی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر