شیر شاہ ٹاؤن انتظامیہ کی رواں مالی سال ماہ مئی میں سلاٹر ہاؤس کی مد میں 9 لاکھ روپے سے زائد ریکوری
ملتان (خبرنگار) شیر شاہ ٹاؤن انتظامیہ نے رواں مالی سال ماہ مئی 2016میں سلاٹر ہاؤس فیس کی مد میں 9لاکھ 60ہزار روپے کی ریکوری کر لی ہے ، یکم جولائی 2016سے سلاٹر ہاوس فیس (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
کی وصولی نئے ٹھیکیدار کریں گے بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2015۔16کیلئے سلاٹر فیس کی وصولی کا ٹھیکہ تحریم خان نے 72لاکھ روپے میں حاصل کیا تھا لیکن چند ماہ بعد ہی ٹھیکہ میں نقصان ہونے پر چھوڑ دیا جس پر شیرشاہ ٹاؤن انتظامیہ نے سپرنٹنڈنٹ فنانس حاجی رزاق کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے تقریبا 8ماہ سلاٹر فیس کی وصولی کی ہے مالی سال 2016۔17کیلئے سلاٹر فیس کی وصولی کاٹھیکہ اختر نامی ٹھیکیدار نے 53لاکھ روپے میں حاصل کر لیا ہے اور ریکوری یکم جولائی 2016سے شروع کی جائے گی۔
ریکوری