نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے سیاسی وسماجی شخصیات کی دعائیں

نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے سیاسی وسماجی شخصیات کی دعائیں

اسلام آباد(اے این این) وزیر اعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی اور درازی عمر کیلئے سیاسی وسماجی رہنماؤں نے بھی ہاتھ دعا کیلئے اٹھا دئیے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیر اعظم کے آپریشن شے قبل ان کی جلد صحت یابی اور کامیاب آپریشن کی دعا کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حسین نواز کو ٹیلی فون کر کے وزیراعظم کی خیریت دریافت کی۔سراج الحق نے نواز شریف کی جلد صحت یابی اور درازی عمر کیلئے بھی دعا کی اور نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملالہ یوسفزئی نے حسن نواز کو فون کر کے وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ پشاور ایئر بیس حملے میں شہید کیپٹن اسفند یار کے والد نے بھی صحت یابی کی دعا کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول