مردان میں تھانہ پر خودکش بمبار اور اس کے 3 سہولت کار گرفتار

مردان میں تھانہ پر خودکش بمبار اور اس کے 3 سہولت کار گرفتار

مردان (بیورورپورٹ)پولیس نے دیدہ دلیری اور پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24گھنٹوں کے اندر اندر تھانہ سٹی پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار کی شناخت کرتے ہوئے تین سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا 21سالہ خود کش بمبار کا تعلق مردا ن کے نواحی علاقہ محب بانڈہ سے بتایا جاگیا ہے۔اس حوالے سے ڈی آئی جی مردان ریجن محمد طاہر خان اور ڈی پی او فیصل شہزاد نے واقع کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ رات خود کش بمبار تھانہ سٹی پر حملہ کرنے کیلئے جب سائیکل سے اتر گیا اور تھانہ سٹی میں اندر گھسنے کی کوشش کر رہا تھا کہ موقع پر موجود ہیڈ کانسٹیبل نے دلیدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش پر فائرنگ کی فائرنگ سے خود کش دھماکے سے پھٹ گیا خود کش بمبارنے سائیکل پر بھی تقریباً 5کلو گرام بارودی مواد باندھا ہوا تھا جسے بم ڈسپوزل سکوارڈ نے ناکام بنا دیا اور پولیس نے لاتوں رات کاروائی کرتے ہوئے خود کش بمبار کی شناخت کرتے ہوئے نادرا ریکارڈ حاصل کر لیا اور تین سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دئیے گئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول