وکلاء معاشرے میں کلیدی کردار کے حامل ہے ،جج مزمل شاہ خٹک

وکلاء معاشرے میں کلیدی کردار کے حامل ہے ،جج مزمل شاہ خٹک

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بونیر سے تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مزمل شاہ خٹک نے کہاہے کہ وکلاء کا کردار معاشرے میں انتہائی اہم ہے ،وکلاء مظلوم کی آواز بن کر انہیں انصاف دلانے کی بھر پور کو شیش کرے ۔بار اور بنچ کے درمیان بہتر تعلقات ہونی چاہئے ۔ججز اور وکلاء دونوں کا کام ایک جیساہے ۔دونوں معاشرے میں مظلوموں کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کے لئے ایک دوسروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے ۔اپنے دوران ملازمت میں مظلوموں کو انصاف دلانے کی بھر پور کو شیش کی ۔بونیر بار کے جملہ وکلاء نے میرے ساتھ بھر پور تعاون کی اور انکا یہ تعاون اور محبت ہمیشہ یاد رکھوں گا ۔اپنے دور میں بار اور بنچ کے بہتر تعلقات کے لئے وکلا ء کو ساتھ لیکر چلنے کی کو شیش کی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بونیر بار روم میں عبدالمتین خان میموریل ھال میں بو نیر بار کی جانب سے انکے اعزاز میں دئے گئے الوداعی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔تقریب سے بونیر بار کے صدر نو شاد خان ایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری ریاض جان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بونیر بار کے جملہ ممبران نے ہمیشہ جو ڈیشری کے ساتھ تعلقات بہتر رکھے تاکہ یہاں کے مظلوموں کو انصاف دلانے میں کو ئی رکاوٹ نہ ہوں انہوں نے کہاکہ بونیر کے وکلاء نے کبھی اصولوں پر سوادابازی نہیں کی اور اپنے پیشہ ورانہ خدمات کو احسن طریقہ سے نبھانے کی کو شیش کی ۔انہوں نے کہا کہ بونیر بار کی روایت ہے کہ وہ نئے تعنیات اور تبدیل ہونے والے ججز کے اعزاز میں تقریب کا اہتتمام کرتے ہیں ،انہوں نے کہا تبدیل ہونے ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انصاف کی فراہمی اور وکلاء کے ساتھ ہمیشہ دوستانہ تعلق قائم رکھا ،تقریب میں سیئر سول جج اور عدلیہ کے دیگر ججز کے علاوہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹرز ،سوات ،صوابی اور بونیر کے وکلا ء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول